• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا محرم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ذوالفقار احمد نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محرم روٹس پر جاری صفائی آپریشن، ویسٹ کلیکشن کے عمل اور عملے کی حاضری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ذوالفقار احمد نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو ہر وقت صاف ستھرا رکھا جائے اور کوڑے کرکٹ و آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے تاکہ عزاداروں کو بہترین اور صاف ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے محرم روٹس اور مرکزی مجالس کے مقامات پر خصوصی شکایات کیمپ بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں اور عزاداروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
ملتان سے مزید