ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے درمیان تحقیق، ذہنی صحت، تربیت اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ، مفاہمتی یادداشت پر ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے ڈائریکٹر ریسرچ، ایڈمنسٹریشن اینڈ انگیجمنٹ ڈاکٹر نور الزمان رفیق نے دستخط کیے اس شراکت داری کا مقصد ذہنی صحت، کمیونٹی ویلفیئر اور سماجی ترقی سے متعلق مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی تبادلوں، استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں اور شواہد پر مبنی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔