ملتان (سٹاف رپورٹر ) امیرالمومنین ،تاجدار عدل وحریت خلیفہ ثانی سیدنا حضرت عمر فاروق اعظم ؓ کا 1425واں یوم شہادت یکم محرالحرام کو ملک بھر میں منایا جارہا ہے اس سلسلے میں ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام 17جون بروز بدھ بعد نماز عشاءمحلہ جال شیخ موسیٰ ؒ اندرون پاک گیٹ ملتان میں سالانہ مرکزی اجتماع منعقد ہوگا مخدوم سید زوہیب گیلانی، میاں آصف محمود ،مخدوم زادہ فیض مصطفی سبحانی، مرزا محمد افضل حسین، ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی اور محمد ایوب مغل مہمانان خصوصی ہوں گے اجتماع سے وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی، قاری فیض بخش رضوی، قاری رکن الدین قادری، مرزا ارشد القادری اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی سیدنا حضرت فاروق اعظم ؓ کی سیرت ،خدمات ،فتوحات اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔