ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے،پولیس نے لوٹ مار کےواقعات کے الزام میں 21مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابقتھانہ گلگشت کے علاقے میں مدثر کا موبائل فون چوری ہوگیا، حمزہ سے ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جب کہ باقر کا موبائل فون نامعلوم چور لے اڑے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نعیم کا گھریلوسامان چوری ہوگیا ،ارسلان کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں آسیہ کے گھر سے نامعلوم چور گھریلوسامان چوری کرکے فرار ہو گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے میں ندیم عالم کے گھر سے طلائی زیورات ،نقدی اور ریال چوری ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں عابد حسین اور امام بخش سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر نقدی وموبائل چھین کر فرار ہوگئے،قطب پور کے علاقے میں حمزہکا موبائل فون، اکرم کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں عبدالوحید کاسامان، حسان عبداللہ کا موبائل فون اور ممتاز آباد کے علاقے میں عادل کا موبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں شاہ زیب کا موبائل فون نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا، دہلی گیٹ کے علاقے میں نادر حسین، دولت گیٹ کے علاقے میں ثمینہ ناز، لوہاری گیٹ کے علاقے میں حسنین، حرم گیٹ کے علاقے میں یاسر، پاک گیٹ کے علاقے میں نورین انجم اور بوہڑ گیٹ کے علاقے رمیض کینقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل چوری ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔