• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران معاملے میں بہت پیچیدہ ایشو کو ڈیل کررہے ہیں، فیلڈ مارشل دلچسپی کی وجہ امن، سیکورٹی ذرائع

اسلام آباد(زرمین زہرا/ محمد صالح ظافر) ایران معاملہ میں بہت پیچیدہ ایشو کو ڈیل کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل کی دلچسپی کی وجہ امن کا قیام ہے،آزاد کشمیر میں نام نہاد حقوق کی تحریک کے پیچھے مذموم مقاصد اور اسکا اصل چہرہ اب عیاں ہوچکا ہے،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی،9 مئی کرنے کروانے والوں کو انصاف کے کٹہرے لائیں گے، دفاعی بجٹ بڑھا کر 3 ہزار ارب روپے کر دیا گیا ہے، لیکن مہنگائی کی شرح اس کے تناسب سے یہ حقیقی مالیت کو نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے اس مختص کردہ بجٹ کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ لازمی اخراجات کی طرف جاتا ہے، جس میں راشن، مینٹینینس اور تنخواہیں شامل ہیں،پانی کا تحفظ ناگزیر ہے،بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتااپنے مفادات کا تحفظ جانتے ہیں،بھارت بناء کسی گریٹنس کے گریٹ ہونے کا دعوی کرتا ہے اور بناء کسی شائننگ کے شائنی ہے،ان خیالات کا اظہار اعلیٰ سیکورٹی ذرائع نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اعلی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران امریکہ جنگ رکوانے میں ایک ہی مفاد ہے کہ خطے میں امن اور استحکام قائم ہو،اگر یہ جنگ نہ رکتی تو اس کے سنگین نتائج ہوتے،عظیم فتح وہ ہوتی ہے جہاں جنگ بناء لڑے جیتی جائے،یہ ایک ایسی جنگ تھی جسے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اخلاص، صلاحیت، حکمت سے لڑے بغیر جیتا،کشمیر کے معاملے پرسیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں نام نہاد حقوق کی تحریک کے پیچھے مذموم مقاصد اور اسکا اصل چہرہ اب عیاں ہوچکا ہے، آزاد کشمیر میں بیٹھ کر ریاست مخالف نعرے لگائے جارہے ہیں، ریاست پیار محبت سے ڈیل کررہی ہے،ریاست ہمشہ پہلے ماں بن کے ڈیل کرتی ہے بعد میں باپ بنتی ہے-اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے معاملے پر پاکستان ایک ایسے ایشو کو ڈیل کررہا ہے جو بہت پیچیدہ ہے،پاکستان نے ثالث کی تمام تقاضے پورے کیئے ہیں،،تمام اہم فریقین کی مشاورت اور تعاون سے پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بڑے جنگی خطرے کو روکا، اس جنگ کے سنگین نتائج ہو سکتے تھے،بطور ذمہ دار ثالث پاکستان کسی بھی قسم کی قیاس آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، سعودی عرب ،ترکیہ،مصر اور یو اے ای کو بھی اس کا کریڈٹ جاتا ہے، ان سب ممالک نے پاکستان کی امن کی خواہش پر لبیک کہاسعودی عرب نے دانشمندانہ قیادت، تحمل اور اسٹریٹجک صبر کا مظاہرہ کیا، ذرائع نےبانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وہ اپنی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے کوئی شوشہ چھوڑتے رہتے ہیں،اگر ملنا ہے تو سیاسی لوگوں سے ملیں،9 مئی کرنے کروانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،جو روپوش ہیں تو قانون اپنا راستہ لے گا-کشمیر کے حوالہ سے سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ،پاکستان کی قیادت کی اولین ترجیح ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید