• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا ریکور

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)انمول پنکی کے فون سے 75ہزار تصاویر، 100جی بی ڈیٹا ری کور رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شارٹ،13ہزار کی کونٹیکٹ لسٹ، 42ہزار کال لاگ مل گئیں۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہانمول پنکی نے ایک موبائل فون میں 2 واٹس ایپ اکاونٹس کھول رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آن لائن منشیات کی فروخت میں ملوث اور گرفتار انمول پنکی کے فون کی فرانزک کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 100 جی بی ڈیٹا ری کور کرلیا جس میں 75 ہزار تصاویر، 13 ہزار کی کونٹیکٹ لسٹ، 42 ہزار کال لاگ مل گئیں، فرانزک رپورٹ کے مطابق فون سے آن لائن ٹرانزکشنز، کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے سینکڑوں اسکرین شارٹس مل گئے۔ این سی سی آئی اے سے پنکی کے فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید