• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف، واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن، عبداللہ گوٹھ میں مبینہ طور پرڈکیتی کی واردات کے دوران پتھر مارنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 19 سالہ سید محمد رضوان ولد ناصرعباس کو قتل کردیا ،مقتول کا آبائی تعلق بہاولپورسے تھا ،مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ محمد رضوان،اسکا بھائی اور بہنوئی صبح سات بجے کے قریب پیدل کام پرجانے کے لیے گھر سے نکلےتھے ،اسی دوران راستے میں موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان پہنچ گئے اوراسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیے ، دریں اثنا پولیس کے مطابق مقتول ڈکیتی مزاحمت پر نہیں بلکہ ممکنہ طور پر کسی شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے ،ابتدا میں اس کے اہلخانہ نے اس کا نام سلطان حیدر بتایا ، متوفی عبداللہ گوٹھ کا رہائشی تھا، ایس ایچ اونے بتایا کہ مقتول کے بھائی اور بہنوئی نے غلط بیانی کرکے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا، دونوں کے پاس موبائل فون موجود نہیں تھے، مقتول کے اہلخانہ مقدمہ درج کرانے سےانکار کررہے ہیں ،ایس ایچ او کے مطابق مقتول کا کرائم ریکارڈ بھی سامنے آیا جس میں وہ ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ہوچکا ہے اور اس کے خلاف سات سے آٹھ مقدمات درج ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید