کراچی ( ا سٹا تاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے ایم اے جناح روڈ پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ عدل و انصاف جرأت و بہادری کا پیکر تھے، حکمرانوں کو عدل و انصاف کا نظام قائم اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حضرت عمر فاروق کو آئیڈیل بنانا ہوگا،یوم شہادت پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان میں کسی بھی طرح کی مذہبی اور سیاسی، لسانی فرقہ واریت کی اجازت نہیں دی جا سکتی تمام دینی طبقات کو بلا تفریق یکسوئی کے ساتھ اتحاد بین المسلمین قائم کرنا چاہیے شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ یوم شہادت سیدنا عمر فاروق ؓ کے موقع پر حکومت پاکستان عام تعطیل کا اعلان کرے،پاکستان میں نظام حکومت خلفاء راشدین بالخصوص حضرت عمر فاروق ؓ کو رائج کیا جائے پاکستان میں کسی بھی طرح کی مذہبی اور سیاسی لسانی فرقہ واریت کی اجازت نہیں دی جا سکتی تمام دینی طبقات کو بلا تفریق یکسوئی کے ساتھ اتحاد بین المسلمین قائم کرنا چاہیے۔