کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بزم حسینی کے زیر انتظام خالق دینا ہال میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے رزق کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا ہے کہ اللہ نے کائنات کے ہر جاندار انسان اور حیوان کےرزق کا ذمہ لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں چند روزہ زندگی ، پیدائش سے قبل کا مرحلہ اور بعض تفاسیر کے مطابق انسان کی وفات قبر کی عارضی آرام گاہ ہے۔