کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نےکہا ہے کہ محرم الحرام ایثار ، قربانی ، صبر اور حق و صداقت کے لیے ڈٹ جانے کا مہینہ ہے ۔ اس مقدس مہینے میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور اہلِ بیتِ اطہارؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی، حق کی بقا اور باطل کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہلِ خانہ اور جانثار ساتھیوں سمیت میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امتِ مسلمہ کو یہ درس دیا کہ ظلم ، جبر اور باطل قوتوں کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کیا جا سکتا۔