اسلام آباد (قاسم عباسی) 2026ء کے پہلے نصف کے دوران پاکستان کے عوامی صحت کے اعداد و شمار ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں مجموعی انفیکشنز کی تعداد 36؍ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس میں سب سے بڑا حصہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا ہے، جہاں شدید اسہال (Acute Diarrhea) کے 21؍ سے 23؍ لاکھ تک کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں ملیریا کے 11؍ سے 12؍ لاکھ کیسز سامنے آئے، جو زیادہ تر سندھ اور بلوچستان سے ہیں۔ زُونوٹک اور ویکسین کے ذریعے بچاؤ کے قابل بیماریوں نے بھی ایمرجنسی ہیلتھ سروسز پر شدید دباؤ ڈالا، جہاں آوارہ جانوروں اور کتوں کے کاٹنے (سگ گزیدگی) کے کیسز 2؍ لاکھ 40؍ ہزار سے تجاوز کر گئے۔