• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 55 کی جگہ 15 ارب روپے رہ گیا

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سےضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ڈسٹرکٹ اے ڈی پی) میں بہت زیادہ کٹ،55ارب روپے کی جگہ پورے صوبے کیلئے 15 ارب روپے مختص، کراچی کی چھوٹی اسکیمیں نامکمل رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں سالانہ9 ارب روپے کا حصہ ملتا ہے جس سے وہ دد دو کروڑ روپے کی یو سیز میںا سکیمیں مکمل کرتی ہے۔رواں سال آن گوئنگ اسکیموں کی تعداد 554تھی جس میں سے کے ایم سی بیشتر مکمل کر چکاہےتاہم رہ جانے والی اور نئی کے لئے آئندہ سال فنڈ مختص کیئے جاتے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کے ایم سی کو ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں آئندہ مالی سال میں صرف ساڑھے تین ارب روپے ملنے کا امکان ہے جس سے وہ نئی اسکیمیں تو دور کی بات جاری اسکیموں کو ہی بمشکل مکمل کر سکے گا۔

اہم خبریں سے مزید