• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں قائم غیر قانونی بھانہ جات‘ پارکنگ سٹینڈز اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر کی ہدایات پر ریگولیشن ٹیم نے شہر میں غیر قانونی بھانہ جات، پارکنگ سٹینڈز اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کرلیا جبکہ سڑکوں اور گلی محلوں میں بنائے گئے غیر قانونی تھڑے، شیڈز اور بھانہ جات مسمار کردیے گئے، سپرنٹینڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کی سربراہی میں سپروائزر ملک ارشد، لینڈ انسپکٹر الیاس قریشی، عمر خان اور جنید کھنڈ و دیگر نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھے ہیں جس میں سو سے زائد بھانہ جات شہر سے باہر منتقل کروائے گئے، متعدد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور اہم شاہراہوں سے تجاوزات کا صفایا کروایا گیا ، شہریوں کی شکایات پر گلی محلوں میں بنائے گئے تھڑے اور شیڈز بھی مسمار کروائے گئے، ریگولیشن ٹیم نے تجاوزات مافیا اور غیر قانونی بھانہ مالکان و پارکنگ سٹینڈز سے ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ اکٹھا کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروایا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپرنٹینڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان اور سپروائزر ملک ارشد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور کمشنر ملتان ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی ہدایات پر تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروئیاں کی جارہی ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران ریکارڈ جرمانے کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید