ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان وطن پارٹی کی طرف سے وفاقی اور صوبائی بجٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا کہ پنجاب کے وسیب دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، ظالمانہ بجٹ واپس لیا جائے اور وسیب کو اس کی آبادی کے مطابق حصہ دیا جائے، اس موقع پر سرائیکی رہنما ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی، پروفیسر پرویز قادر خان، حاجی بشیر ملتانی، مظفر گیلانی، حسن خان لنگاہ، سکندر علی پہوڑ، سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کے رہنما مزمل عارف، نوید خان نتکانی، سرائیکی رہنما پرویز قادر خان، زبیر وینس، اختر نور پوری، ملک جنید، بابا ممتاز دھریجہ، افضال احمدو دیگر موجود تھے، ظہور دھریجہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ میں تو غیر منصفانہ امتیازی سلوک کی حد کر دی گئی ہے۔