• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبر گ ہاؤسنگ سکیم میگا فراڈ کیس نیب کے مرکزی ملزم و عزیز واقارب کے گھروں پر چھاپے

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیب کے گلبر گ ایگزیکٹیو ہاؤسنگ سکیم میگا فراڈ کیس میں ملوث مرکزی ملزم و عزیز وا قارب کے گھروں پر چھاپے ،ا اہم معلومات و شواہد حاصل کرلئے گئے ،معلوم ہوا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے گلبرگ ایگزیکٹیو ہاؤسنگ سکیم میگا فراڈ کیس کی تحقیقات میں مزید اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں۔ جس کے مطابق کیس کے مرکزی ملز م غلام اصغر گورمانی (ایم پی اے)کو احتساب عدالت سے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد خصوصی ٹیموں نے گزشتہ روز ملزم کے تمام دستیاب و ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔اس دوران متعدد اہم معلومات اور دیگر شواہد حاصل کیے گئے، جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید