• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی انسپکشن ، نشتر ہسپتال میں18اور 19جون کی رخصتیں منسوخ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال ملتان کی انتظامیہ نے پنجاب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پی ایم ڈی سی کی مجوزہ انسپکشن کے پیش نظر 18 اور 19 جون کو تمام اقسام کی اتفاقی رخصتیں منسوخ کر دی ہیں‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق پی ایم ڈی سی کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی رخصت کی درخواست منظور نہیں کی جائیگی‘ ہسپتال کے تمام ملازمین بالخصوص ایڈمنسٹریٹو رجسٹرارز اور ہیڈ نرسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر مکمل حاضری یقینی بنائیں۔
ملتان سے مزید