اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق مجو زہ دورہ اس لئے ملتوی کیاگیا کہ اسلام آباد کی مفاہمت کی یادداشت پر پہلے ہی الیکٹرانک طور پر دستخط ہو چکے ہیں‘ ذرائع کے مطابق جب بھی فریقین چاہیں گے پا کستان امریکا اورایران کے در میان تکنیکی مذاکرات میں ثالث کاکردار جاری رکھے گا۔