• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقل نوعیت کے کام کیلئے کنٹریکٹ پر تعیناتیاں غیر آئینی قرار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی آئینی عدالت نے مستقل نوعیت کے کام کیلئے کنٹریکٹ پر تعیناتیاں غیرآئینی قرار دے دیں،جسٹس ارشد حسین نے کہا کہ زندگی کے بنیادی حق کیلئے ضروری ہے کہ شہریوں کے پاس مستقل ملازمت ہو، انہوں نےسابق فاٹا ڈسپنسرز کو مستقل کرنیکا حکم بھی جاری کردیا۔جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس ارشد حسین نے چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں سابق فاٹا کے ڈسپنسرز کو مستقل کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے صوبائی حکومت کو ڈسپنسرز کو2002 میں تعیناتی سے مستقلی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید