اسلام آباد (عاصم جاوید) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کے پی کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا،خواہش تھی پہلےبانی پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات ہو، لیکن اجازت نہیں ملی ۔گذشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ۔