• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 29 سینئر افسران منتخب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 29 سینئر سرکاری افسران کا انتخاب کرلیا ۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) نے ملک بھر کی مختلف سول سروسز، وفاقی و صوبائی محکموں اور اہم قومی اداروں سے تعلق رکھنے والے 29 سینئر افسران کو نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 27 کیلئے منتخب کیا ۔ یہ اعلیٰ سطحی تر بیتی کورس 10 اگست 2026 سے 3 جنوری 2027 تک این ڈی یو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید