• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت، ڈیجیٹل نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے پاکستانی شہریوں کی حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے والے منظم ڈیجیٹل نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کراچی کے مطابق ملزمان کا نیٹ ورک پاکستانی شہریوں کے ساتھ ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔نیٹ ورک میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ملزمان نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور موبائل فون صارفین کی حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ملزمان مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کے لیے استعمال کرتے تھے۔رقم کی وصولی کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جاتی تھی۔ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کراچی نے ڈیجیٹل والٹس کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید