• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، 15 سال سے چھوٹے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

دبئی (سبط عارف) امارات میں15 سال سے چھوٹے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد،اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیںہوگی،عمر کی تصدیق لازمی، بچوں کا ڈیٹا تجارتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔نئے فیصلے کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچے فیس بک، انسٹاگرام، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید