• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، کمیٹی اراکین سیخ پا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ، نیوز ایجنسی ) پی آئی اے کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز پر کمیٹی اراکین سیخ پا ہوگئے ، جس پر مشیر نجکاری محمد علی کو فوری طور پر آج ہی کے اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید قمر نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ کیا ہملائف ٹائم کے لیے پی آئی اے کو ٹیکس استثنی دے دیں گے۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے ٹیکس چھوٹ کی تجویز پر اراکینِ کمیٹی وفاقی بیوروکریسی اور ایف بی آر حکام پر سیخ پا ہو گئے۔کمیٹی نے شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے نجکاری کے عمل کے اس اہم معاملے پر مشیرِ نجکاری محمد علی کو فوری طور پر آج ہی کے اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کے لیے نئے جہازوں اور پرزہ جات کی درآمد پر ٹیکس استثنی کی تجویز زیرِ بحث آئی۔
اہم خبریں سے مزید