کراچی (نیوز ڈیسک) صحافی نے ٹرمپ کو اُن کا ہی 2020 کا ایران سے متعلق بیان یاد دلا دیا، دلچسپ جواب وائرل، صحافی نے بیان "ایران کبھی جنگ نہیں جیتا، مگر مذاکرات نہیں ہارا" سنایا، ٹرمپ نے پوچھا: یہ کس نے کہا؟ جواب پر مسکرا اٹھے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر ایک صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کا جنوری 2020 کا ایک پرانا بیان یاد دلایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "ایران نے کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی، لیکن اس نے کبھی کوئی مذاکرات بھی نہیں ہارے۔" صحافی کے یہ الفاظ سن کر ٹرمپ نے فوراً سوال کیا، "یہ کس نے کہا؟" جس پر صحافی نے جواب دیا، "ڈونلڈ ٹرمپ نے۔" اس پر صدر ٹرمپ مسکرا کر بولے، "مجھے بالکل یہی جواب توقع تھی!"۔