• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے پاکستان میں LPG اسٹوریجز اور سرمایا کاری معاہدے پر دستخط کردیے، بڑی تجارت شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) ایران نے پاکستان میں ایل پی جی اسٹوریجز اور سرمایا کاری کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے،بڑی تجارت شروع کرنے کا فیصلہ ، ایرانی وفد کی ایف پی سی سی آئی آمد، معاہدے پر دستخط کئے، رہنما ایف پی سی سی آئی علی حیدر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت 10ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔ جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو ماہ کے دوران ایران کا دوسرا بڑا تجارتی وفد کراچی میں وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) پہنچا ہے۔ فیڈریشن کے رہنما محمد علی حیدر کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید