کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مختصر دورانیہ کے اغواء کی وارداتیں تھم نہ سکی ،گلستان جوہر میں مبینہ طور پر مسلح ملزمان نےکرپٹو ٹریڈر کو مختصر دورانیہ کے لئے اغواء کرکے لاکھوں روپے مالیت کے کرپٹیو کرنسی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کردئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک14اور15سے کرپٹو ٹریڈرجان شیر خان عرف جے ایس راوٴ کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات کا مقدمہ متاثرہ کریٹو ٹریڈر کی مدعیت میں گلشن جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار متاثرہ کرپٹو ٹیڈرکا سیاہ رنگ کی گاڑی میں ملزمان کو تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، کار سوار ملزمان نے متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل کو روکا تو وہ موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگنے لگا اسی دوران گاڑی سے 3افراد جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے متاثرہ شہری کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کچھ فاصلے پر جا کے اسے پکڑ لیتے ہیں اور تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گاڑی میں بیٹھا دیا،مغوی جان شیر خان عرف جے ایس راوٴ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں فری لانسنگ کا کام کرتا ہوں ، 16 جون کی رات میں اپنے دوست کنور حسین کی گاڑی میں جارہا تھا، منور چورنگی کے قریب میری موٹرسائیکل کھڑی ہوئی تھی میرے دوست نے مجھے وہاں ڈراپ کیا، میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اسی دوران تقریباً 2:30 بجے ایک گاڑی آئی اور مجھے ٹکر مار کر گرایا،4 ملزمان نے اسلحے کے زور پر مجھے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور کسی نامعلوم جگہ پر لے گئے میرے تمام ان لائن اکاوٴنٹ سے ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا ، تمام اکاوٴنٹس کے پاس ورڈ اور فنگر پرنٹس اپنے پاس لے کر ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے صبح صادق کے وقت مجھے دوبارہ گاڑی میں گھمایا گیا پھرایک مقام پرآنکھوں پر پٹی باندھ کر چھوڑ دیا گیا۔