کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024 کی صوبہ سندھ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، جسے زرعی شعبے میں شواہد پر مبنی منصوبہ بندی، مؤثر پالیسی سازی اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کا زیرِ کاشت رقبہ 2010 میں 7.643 ملین ایکڑ سے بڑھ کر 2024 میں 8.108 ملین ایکڑ تک پہنچ گیا ہے۔