اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، سیکریٹری، قومی کمیشن وقار نسواں حمیرا ضیاء مفتی کو ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار ، جوائنٹ سیکریٹری، مذہبی امور محمد بخش سانگی کوجوائنٹ سیکریٹری قومی صحت ڈویژن ،عظمت علی ڈپٹی سیکرٹری، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر سائرہ طارق ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے سینئر پروبیشن آفیسر (گریڈ 17) شریف خان کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، خیبرپختونخوا ریجن کے سپرد ، آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے وقاص علی خان، جو 24 مارچ 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت معطل تھے، کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا ۔