اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے وفاقی حکومت سے پارلیمان کے ایوانِ بالا میں پیش کی جانے والی تجاویز کو بھی بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ کے میگا منصوبوں کیلیئے نئے مالی سال 2026-27 کی مجوزہ بجٹ میں مختص رقم کو انتہائی ناکافی قرار دیا ہے۔سینیٹ میں اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے سب سے پہلے قوم کو ایران-امریکا جنگ میں امن کیلیئے پاکستان کے کامیاب ثالثی کردار پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان کا کردار تاریخی و سنہرا رہا ہے۔