• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی جیت کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان ٹیم مایوس کن انداز میں 8وکٹ پر 100رنز بناسکی ۔ بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی ۔پاکستان کوبنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑابیٹنگ لائن اسپنرز کے خلاف چھوٹے ہدف کا کامیاب دفاع نہ کرسکی اور ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی۔پہلی وکٹ 49رنز پر گری ۔ منیبہ علی نے 25گل فیروزہ 23اور کپتان ثنا فاطمہ دس رنز بناسکیں ۔سنجیدہ اختر اور ناہیدہ اختر نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ہفتے کو بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میںچھ وکٹ پر123 رنز بنائے ۔شورنا اختر نے39ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔کپتان نگار فاطمہ نے36رنز اسکور کئے۔کپتان فاطمہ ثناء نے18رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی دونوں وکٹیں کپتان فاطمہ ثناء نے حاصل کیں۔جویریہ فردوس سات ،شبانہ22رنز بناسکی۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو 98 رنز سے شکست دے دی آسٹریلیا مسلسل تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل میں کوالی فائی کرنے کے لئے مضبوط امیدوار ہے جبکہ لگاتار تیسرا میچ ہار کر نیدر لینڈز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی منگل کو آسٹریلیا کا میچ پاکستان سے ہوگا جبکہ 27جون کو نیدر لینڈز کا آخری میچ پاکستان کے ساتھ ہوگا۔ آسٹریلیا نے 219 رنز بنائے۔ نیدر لینڈ کی ٹیم تین وکٹ پر 121 رنز بناسکی۔

اسپورٹس سے مزید