کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر راجستھان رائلز کی ابتدائی ملکیت اور بولی کے عمل میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے ان کی کی جانب سے بی سی سی آئی کو لکھا گیا یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب راج کندرا راجستھان رائلز کی 1.63بلین ڈالرز کی مجوزہ فروخت کو عدالت اور بورڈ میں چیلنج کر رہے ہیں۔ان کا مؤقف ہے کہ فرنچائز میں میرا 11.7 فیصد حصہ کبھی قانونی طور پر منتقل نہیں کیا گیا۔راج کندرا کے مطابق جنوری 2008ء میں 2.5 ملین ڈالرز کی ایک رقم ایسے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی جو مبینہ طور پر فرنچائز کے حصول سے منسلک تھا اور یہ رقم ممکنہ طور پر بولی کے دوران ادا کی گئی رقم سے متعلق ہو سکتی ہے۔ اس دور کے کئی اہم مالی لین دین ظاہر نہیں کیے گئے جبکہ بعض بینک ریکارڈز بھی تحقیقات کے دوران سامنے نہیں لائے گئے۔