• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن ٹیم کو کڑی سیکیورٹی کا سامنا، اسپین کھلاڑی بھی پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ بورخا ایگلیسیاس کوسخت سیکیورٹی کے باعث ٹریننگ کیمپ میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وہ گرل فرینڈ اور دوستوں کے ہمراہ واک کے بعد واپس کیمپ پہنچے تو گیٹ بند تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہیں ،اہلکار انہیں پہچان نہ سکے،بورخا نے فون پر متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جس کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت ملی، دریں اثناء پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون کو منہ پر ہاتھ رکھ کر ترکیہ کے کھلاڑی سے بات چیت مہنگی پڑ گئی، وہ نئے قوانین کی خلاف ورزی کا شکار ہونے کی وجہ سےریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، ترکیہ کے کھلاڑی مولدر نے بات چیت کے حوالے سے فوری طور پر قریب موجود آفیشل کی توجہ دلائی۔بعد ازاں وی اے آر نے واقعے کا جائزہ لیا جس کے بعد ریفری نے المیرون کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔ علاوہ ازیں آئیوری کوسٹ کے خلاف میچ سے قبل جرمن ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران کڑی سیکیورٹی اور امیگریشن مراحل سے گزرنا پڑا، جرمن کھلاڑیوں کو عام مسافروں کی طرح تمام معیاری سیکیورٹی چیکس، سامان کی جانچ اور کسٹمز اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑا، ان کی مجرموں کی طرح تلاشی لی گئی۔

اسپورٹس سے مزید