ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ نیوملتان پولیس نے امام بارگاہ متولی کی چچا سے لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔ امام بارگاہ سید فیض علی شاہ محلہ قیصر آباد کے متولی سید زین شاہ کی اپنے چچا نعیم شاہ سے کسی بات پر تو تکرار ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی ۔امام بارگاہ میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع حسین ایڈووکیٹ نے پولیس کو دی تو پولیس نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے دونوں فریق کو تھانہ پابند کردیا پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں بھتیجا اور چچا ہیں سید زین شاہ کا متولی بننے کے معاملہ پر چچا نعیم شاہ طیش میں آیا اور جھگڑا شروع کیا تاہم کارروائی شروع کردی گئی۔