ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان میں دشمنی پر دن دیہاڑے فائرنگ کر کے باپ کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان کو بڑی سزائیں سنا دی گئیں مخدوم رشید کے ناصر کو قتل کرنے والے 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ایڈیشنل سیشن جج عمران رشید کسانہ نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائیں ملزمان محمد عرفان عرف موٹا، محمد عمران، محمد فرمان عباس، محمد ساجد نواز اور ریاض حسین کو عمر قید سنائی گئی ہے تھانہ مخدوم رشید میں 2024 مقدمہ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالت نے ہر ملزم کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہرجانے کی رقم مقتول محمد ناصر کے قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی ملزمان ن کی فائرنگ سے حاجی عاشق زخمی اور ناصر جاں بحق ہوگیاتھا۔