• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے گرینڈ صفائی آپریشن شروع

ملتان(سٹاف ی رپورٹر) محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گرینڈ صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد نے محرم روٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی انتظامات، ویسٹ کلیکشن اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا، عزاداروں سے ملاقات کی اور صفائی سہولیات کے حوالے سے ان کا فیڈبیک حاصل کیا۔ سی ای او نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران کمپنی کا عملہ چوبیس گھنٹے صفائی خدمات سرانجام دیگا جبکہ عزاداروں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے محرم روٹس پر خصوصی صفائی کیمپ قائم کیے جائینگے۔
ملتان سے مزید