ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ ڈی ایچ اے کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، ایک ملزم گرفتار، ایک عدد پسٹل30بورمع گولیاں برآمد ، تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم غلام یٰسین کو گرفتار کر کے ایک عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزم کو تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے فلڈ بند لک والا سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔