ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی علمائے کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹی ارکان سے ملاقات، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جامعہ خیر المدارس ملتان میں جامعہ کے مہتمم اور وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ قاری محمد حنیف جالندھری کی میزبانی میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹی کے ارکان سے خصوصی ملاقات کی۔صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ ماہ محرم الحرام کے دوران کسی کو بھی قانون شکنی یا بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ، مجالس، جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کی مکمل نگرانی کی جائے گی جبکہ مقررہ روٹس اور اوقات کار کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی۔