• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم پورہ بازار الیکشن،حبیب اللہ شاہ جی پینل کی واضح کامیابی

پشاور (جنگ نیوز)کریم پورہ بازار الیکشن، حبیب اللہ شاہ جی پینل کی واضح کامیابی، انتخابات میں دو مضبوط تاجر گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ ایک جانب حبیب اللہ شاہ جی پینل جبکہ دوسری جانب جاوید اختر پینل میدان میں تھا۔ تاجروں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر حبیب اللہ نے 117ووٹ حاصل کرکے جاوید اختر کو شکست دی، جنہوں نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، پریس سیکرٹری اور دیگر اہم نشستوں پر بھی مقابلہ سخت رہا اور کامیاب امیدواروں نے قابل ذکر برتری حاصل کی۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کریم پورہ بازار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ مختلف تاجر تنظیموں، کاروباری شخصیات، سماجی و سیاسی حلقوں کے نمائندوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔
پشاور سے مزید