• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاہرہ میں آر فور ممالک کا اجلاس، ایران ، امریکا مفاہتی یادداشت کا خیر مقدم

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر فور ممالک جس میں پاکستان کے علاوہ مصر سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شامل ہیں کہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق شرکا نے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام اباد مفاہمتی یادداشت کا خیر مقدم کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام اباد میں مفاہمت کی یادداشت کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے،پاکستان ،مصر ،سعودی عرب اور ترکیہ نے ر خطے میں امن ،سلامتی اور خوشحالی کے لیے رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتوار کو پاکستان مصر سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا چوتھا مشاورتی اجلاس جو قاہرہ میں منعقد ہوا اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر عبدالفاتح السیسی  کی خطے کے مستقبل سے متعلق ویژن شیئر کرنے پر اظہار تشکر کیا کہ صدر السیسی کا ویژن خطے میں استحکام کے لیے ار فور ممالک کی کوششوں کی رہنمائی کرے گا مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان مصر سعودی عرب اور ترکیہ نے مشرق وسطی اور خطے میں امن و سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے مشاورت اور رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا وزرائے خارجہ نے 18 جون کو امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام اباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا جبکہ ار فور ممالک نے اسلام اباد مفاہمتی یادداشت کو کشیدگی میں کمی اور تنازع کے خاتمے کے جانب ایک تعمیری قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازع نے علاقائی سلامتی توانائی کی منڈیوں عالمی بحری راستوں سپلائی چینز اور بین الاقوامی تجارت کو خطرات لاحق کیے علاقائی اور عالمی فریقین کی ان کوششوں کو سراہا گیا۔

اہم خبریں سے مزید