• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت کے علاقے دورا میں اسٹریٹ میوزک فیسٹیول

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“کے خصوصی پروگرام میں بیروت سے میزبان حامد میر نے اپنے تجزیے میں کہا کہ اس وقت وہ بیروت کے علاقے دورا میں موجود ہیں، جہاں ایک اسٹریٹ میوزک فیسٹیول جاری ہے۔لبنانی قوم نہ صرف حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے بلکہ سماجی اور تفریحی سرگرمیاں بھی برقرارہیں۔ حامد میر نے فیسٹیول کے شرکا سے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق حامد نے کہا کہ اس مقام کے انتخاب کا مقصد ناظرین کو لبنان کی صورتحال کا ایک مختلف پہلو دکھانا ہے۔حامد میر نے کہا کہ لبنان ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں ایک جانب جنگ، تباہی اور خونریزی جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید