اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اتوار کو قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے مشترکہ ملاقات کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔