اسلام آباد (محمد صالح ظافر،خصوصی تجزیہ نگار) ایران، امریکا تکنیکی مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈکے سیاحتی سرحدی مقام برگن اسٹاک میں پاکستان کے اعلی ترین مصالحت کار وفد کے ہمراہ پہنچے وزیرداخلہ محسن نقوی نے مذاکراتی عمل کے لئے امید افزائی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھراس وقت بےمثال ٹربل شوٹر کا کردارادا کیا جب اتوارکی سہ پہر ایرانی وفدامریکی صدرکے دھمکی آمیز بیانات کےخلاف احتجاجاً مذاکرات کےا حاطے سے نکل گیا۔