• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر شہید ایک جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت ،بلاول

کراچی (نیوزڈیسک)بے نظیر شہید ایک جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت، بلاول ،ان کا ویژن ایک مضبوط وفاق، بااختیار وفاقی اکائیوں اور آئین کی بالادستی تھا،چیئر مین پی پی ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا سب کیلئے وقار، مساوات و یکساں مواقع پر مبنی معاشرے کا وژن پیپلز پارٹی کیلئے مشعلِ راہ ہے، کارکنان آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولوں سے تجدید عہد کریں، وہ اصول جن کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی گذاری، جدوجہد کی اور جامِ شہادت نوش کیا تاکہ بی بی شہید کا ایک جمہوری، روادار اور عوام دوست پاکستان کا خواب آنے والی نسلوں تک قوم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے۔
اہم خبریں سے مزید