کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل میں حیران کن سروےمیں 92 فیصد شہریوں نے ایران کو جنگ کا فاتح قرار دے دیا سروے میں کہ اسرائیلی عوام کی بڑی اکثریت کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ جنگ اور اس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے سے ایران کو زیادہ فائدہ ہوا ہے،مزید برآں 56.4 فیصد افراد نے نیتن یاہو کی جنگی حکمت عملی اور بحران سے نمٹنے کے انداز کو "ناکام" یا "کمزور" قرار دیا۔ جبکہ اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کمزور ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبرانی یونیورسٹی آف یروشلم اور آگم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 17 سے 20 جون کے درمیان کیے گئے سروے میں 3,644 افراد نے حصہ لیا۔سروے کے نتائج کے مطابق 92.1فیصد اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ ایران اس تنازع میں فاتح رہا یا اسے اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔