• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری زندگی میں دو اہم شخصیات انڈین میری اہلیہ اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر، جے ڈی وینس

اسلام آباد ( فاروق اقدس)مریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس سابق امریکی فوجی ہیں اور انہوں نے چار سال تک عراق میں امریکی فوجی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اس طرح یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایران  امریکہ مذاکرات کے  حوالے سے ان کی موجودگی اور غیر موجودگی میں بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ان کے ثالثی کے کردار اور صلاحیتوں کا اعتراف اور پھر  اتوار کو مذاکرات سے قبل ان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں یہ کہنا کہ میری زندگی میں دو اہم شخصیات ہیں ایک انڈین اور ایک پاکستانی، انڈین میری اہلیہ ہیں اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ ایک سابق امریکی فوجی کا پاکستان کے فیلڈ  مارشل کو ذاتی حیثیت میں بھی خراج تحسین تھا جے ڈی وینس نے 2022 میں امریکن سینٹ کا الیکشن جیتا اور سینیٹر منتخب ہوئے ایک زمانے میں ان کا شمار ڈونلڈ ٹرمپ کے بدترین مخالفوں میں ہوتا تھا اور وہ انہیں ہٹلر سے تشبیہ دیا کرتے تھے تاہم بعد میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی بھی مانگ لی تھی اور سیاسی وابستگی تبدیل کر کے ریپبلیکنز کو جوائن کر لیا تھا اور اس طرح وہ  ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر اثر اگئے تھے اور اج بھی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید