کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے مذاکرات کے دوران امریکا کے ساتھ فوٹو سیشن میں احتجاجاً حصہ نہیں لیا، قطری نشریاتی ادارے نے سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی کی سینئر فیلو نگار مرتضوی کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکام کے ساتھ فوٹو سیشن سے ایران کا انکار مذاکرات میں کسی تعطل یا ناکامی کے بجائے، ان مذاکرات میں اب ایک مانوس (دیرینہ) طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ نگار مرتضوی نے الجزیرہ کو بتایا، "ہر بار جب آپ کسی معاہدے یا مذاکرات کے بہت قریب ہوتے ہیں، تو صدر ٹرمپ اپنے بیانات میں تلخی اور تیزی لے آتے ہیں۔