کراچی (نیوز ڈیسک) لبنانی رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، مزاحمت باقی رہے گی، مزاحمت اپنے وجود، سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہی ہے اور ثابت قدمی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ سیرانی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت بلاک کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کبھی اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور مزاحمت بدستور قائم رہے گی۔