کراچی (نیوز ڈیسک) کئیر اسٹارمر کا آج وزارتِ عظمیٰ سے استعفی متوقع، اینڈی برنہم مضبوط امیدوار بن گئے۔ لیبر پارٹی کے درجنوں ارکان قیادت کی تبدیلی کے حامی، برطانوی وزیراعظم پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھ گیا۔ اینڈی برنہم کو بڑی تعداد میں ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسٹارمر کی قیادت پر سخت تنقید کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پیر کے روز اپنے عہدے سے دستبرداری یا اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے اہم اعلان کر سکتے ہیں۔