گلگت (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور استحکام پاکستان پارٹی کی صوبائی و مرکزی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل میں استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ باہمی نشستوں اور تفصیلی مشاورت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت سازی کے عمل میں استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی۔