کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جنگ گروپ کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں اٹھارویں دی نیوز تعلیمی نمائش 2026اتوار کو دوسرے بھی جاری رہی اتوار کو تعطیل ہونے کے باعث طلبا، والدین اور اساتذہ کی بہت بڑی تعداد نمائش میں پہنچ گئی ۔ دو روزہ تعلیمی نمائش میں 50سے زائد قومی و بین الاقوامی جامعات، معروف اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز نے اپنے اسٹالز لگائے۔ نمائش کے دوسرے روز اتوار کی تعطیل ہونے کے باعث نمائش میں جگہ کم پڑ گئی لوگوں کا جوش و خروش عروج پر نظر آیا اور ہزاروں طلبا مختلف جامعات کے نمائندوں اور اساتذہ سے داخلوں، اسکالرشپس، ڈگری پروگرامز اور کیریئر کے حوالے سے رہنمائی حاصل کرتے رہے۔ نمائش میں زیبسٹ، ہمدرد یونیورسٹی، برٹش کونسل، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سہیل یونیورسٹی، الکوثر یونیورسٹی، فاسٹ، یو ایم ٹی، یو آئی ٹی، ڈیننگ، اقرا یونیورسٹی، آئی بی اے سکھر، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، فارمن کرسچن کالج، محمد علی جناح یونیورسٹی، کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی، انڈس یونیورسٹی، فاطمہ بزنس اسکول، دیوان یونیورسٹی سمیت متعدد ممتاز تعلیمی اداروں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔